7 جنوری 2014 - 20:30
جرمنی کے سکولوں میں اسلامی نصاب تعلیم شامل

خبررساں ایجنسی شبستان:جرمنی کی مرکزی ریاست"ہیسہ" _Hesse کے سکولوں میں پرائمری سکول کے اسٹوڈنٹس کو اسلامی تعلیم دی جارہی ہے۔

ابنا: جرمنی کی ریاست"ہیسہ"" _Hesse کے سکولوں میں پرائمری سکولوں کے اسٹوڈنٹس کواسلامی تعلیم دی جارہی ہے۔اس پروگرام کا مقصد عیسائی تعلیم کے مقابلے میں اسلامی تعلیم کے میدان میں طلباء کی علمی سطح کوبلند کرنا ہے۔اسلامی تعلیم کے ایک معلم نے اس بارے کہا ہے کہ مختلف نصاب تعلیم پڑھنے والے اسٹوڈنٹس اس مرکز میں آتے ہیں لہذ اہمیں انہیں ایسی تعلیم بھی دینی چاہیے کہ جوان کے اعتقادات کے استحکام کا باعث بنے۔جرمنی کے سکولوں میں مسلمان بچوں کو پہلی مرتبہ یہ تعلیم دی جارہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمنی مسلمان اقلیت کی خدمت کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ منصوبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جرمن حکومت اس ملک کی مسلمان اقلیت سے تعاون کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔قابل ذکرہے کہ جرمنی میں تقریبا ۴۳لاکھ مسلمان آباد ہیں کہ جواس ملک کی کل آبادی کا تقریبا ۵فی صد ہے۔

.......

/169